Syed Deputy Iftikhar Ali Shah Bokhari RA

سید ڈپٹی افتخار علی شاہ صاحب کی زوجہ محترمہ  کا نام ممتاز بیگم تھا۔
 آپ  کی دو بیٹیاں اور دو  بیٹے تھے جن کے نام سید نوازش علی اور سید علی رضا تھے۔
آپ خاندان کہ بڑے تھے اور سب آپ سے راہنمائی لیتے تھے۔ ٓاپ کا معمول یہ تھا  کہ آپ شام کے وقت  خاندان والوں کی خبر گیری کے لئے ان کے گھروں میں تشریف لےجاتے تھے۔ ٓاپ  یتیموں اور بیواؤں کیا خاص خیال رکھتے ، ان کے گھروں میں  گندم پہنچاتے تھے۔ بہت سے خاندان ان کے گھر پر بھی مقیم  تھے جن کی آپ مدد  فرماتے تھے۔
 آپ نے خاندان کہ بہت سے لوگوں کو روزگار دلوایا ۔آپ سے خاندان کے لوگوں کی محبت کا یہ عالم تھا کہ اکژ  لوگ اپنے بچوں کے رشتے بھی ان سے پوچھ کر کرتے تھے۔ آپ مہمان نواز بھی تھے اور جس روز مہمان نہ آتے تو گریہ فرماتے۔
خاندان کے لوگ عزاداری کے لیے انہیں اپنی آدھی تنخواہیں تک دے دیتے تھے۔ آپ نو محرم کی مجلس کا خصوصی اہتمام کرتے جس میں ہندوستان سے علمائے کرام پڑھنے کہ لیے تشریف لاتے تھے۔ آپ نے مرکزی امام بارگاہ بہاول نگر کی زمین خرید کر وقف کی اور  امام بارگاہ کے قیام میں  اشفاق شاہ اور فرید لالیکا نے اہم کردار ادا کیا۔ 
آپ نے آنے والے زمانے کے حالات سے متعلق  پیشین گوئی بھی کی تھی  کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ یزید سب کہ سامنے ہو گا اور ہر گھر میں سنیما ہوگا۔